فعلِ ماضی استمراری معروف

فعلِ ماضی استمراری معروف — كَانَ + مضارعِ معروف

فعلِ ماضی استمراری معروف

قاعدہ: كَانَ (اپنے صیغے کے مطابق) + مُضَارِعِ معروف ⇒ “کر رہا تھا / کر رہی تھی / کر رہے تھے

۱) تعریف

ماضی استمراری معروف اُس عمل کو ظاہر کرتا ہے جو ماضی میں مسلسل جاری تھا اور جس کا فاعل معلوم/مذکور ہو: كَانَ يَكْتُبُ = “وہ لکھ رہا تھا”، كَانَتْ تَجْلِسُ = “وہ (عورت) بیٹھ رہی تھی”۔

۲) چند سادہ مثالیں

  • كَانَ يَدْخُلُ — وہ داخل ہو رہا تھا۔
  • كُنْتُ أَقْرَأُ — میں پڑھ رہا/رہی تھا/تھی۔
  • كُنَّ يَسْمَعْنَ — وہ سب (عورتیں) سن رہی تھیں۔
  • كُنْتُمْ تَفْتَحُونَ — تم سب کھول رہے تھے۔

۳) بنانے کا طریقہ

  • قدم ۱: فاعل (شخص/تعداد/جنس) کے مطابق كَانَ کا درست صیغہ لائیں: كَانَ، كَانَا، كَانُوا، كَانَتْ، كَانَتَا، كُنَّ، كُنْتَ، كُنْتُمَا، كُنْتُمْ، كُنْتِ،كُنْتُمَا, كُنْتُنَّ، كُنْتُ، كُنَّا۔
  • قدم ۲: اسی فعل کے مطابق مضارعِ معروف (یَفْعُلُ/یَفْعِلُ/یَفْعَلُ) لگائیں: يَكْتُبُ، يَنْزِلُ، يَسْمَعُ وغیرہ۔
  • ترجمہ: اردو میں “… رہا تھا/تھی/تھے” آئے گا۔

۴) وزنِ فَعَلَ – يَفْعُلُ — مثال: كَتَبَ – يَكْتُبُ

شخص تعداد جنس قالب صورت (عربی) سادہ معنی
غائبواحدمذکركَانَ + يَكْتُبُكَانَ يَكْتُبُوہ لکھ رہا تھا
مثنّیمذکركَانَا + يَكْتُبَانِكَانَا يَكْتُبَانِوہ دونوں لکھ رہے تھے
جمعمذکركَانُوا + يَكْتُبُونَكَانُوا يَكْتُبُونَوہ سب لکھ رہے تھے
واحدمونثكَانَتْ + تَكْتُبُكَانَتْ تَكْتُبُوہ لکھ رہی تھی
مثنّیمونثكَانَتَا + تَكْتُبَانِكَانَتَا تَكْتُبَانِوہ دونوں لکھ رہی تھیں
جمعمونثكُنَّ + يَكْتُبْنَكُنَّ يَكْتُبْنَوہ سب لکھ رہی تھیں
حاضرواحدمذکركُنْتَ + تَكْتُبُكُنْتَ تَكْتُبُتو لکھ رہا تھا
مثنّیمذکركُنْتُمَا + تَكْتُبَانِكُنْتُمَا تَكْتُبَانِتم دونوں لکھ رہے تھے
جمعمذکركُنْتُمْ + تَكْتُبُونَكُنْتُمْ تَكْتُبُونَتم سب لکھ رہے تھے
واحدمونثكُنْتِ + تَكْتُبِينَكُنْتِ تَكْتُبِينَتو لکھ رہی تھی
مثنّیمونثكُنْتُمَا + تَكْتُبَانِكُنْتُمَا تَكْتُبَانِتم دونوں لکھ رہی تھیں
جمعمونثكُنْتُنَّ + تَكْتُبْنَكُنْتُنَّ تَكْتُبْنَتم سب لکھ رہی تھیں
متکلمواحدمذکر/مونثكُنْتُ + أَكْتُبُكُنْتُ أَكْتُبُمیں لکھ رہا تھا/ میں لکھ رہی تھی
مثنّی /جمعمذکر/مونثكُنَّا + نَكْتُبُكُنَّا نَكْتُبُہم لکھ رہے تھے/ہم لکھ رہی تھیں

۵) وزنِ فَعَلَ – يَفْعِلُ — مثال: نَزَلَ – يَنْزِلُ

شخص تعداد جنس قالب صورت (عربی) سادہ معنی
غائبواحدمذکركَانَ + يَنْزِلُكَانَ يَنْزِلُوہ اُتر رہا تھا
مثنّیمذکركَانَا + يَنْزِلَانِكَانَا يَنْزِلَانِوہ دونوں اُتر رہے تھے
جمعمذکركَانُوا + يَنْزِلُونَكَانُوا يَنْزِلُونَوہ سب اُتر رہے تھے
واحدمونثكَانَتْ + تَنْزِلُكَانَتْ تَنْزِلُوہ اُتر رہی تھی
مثنّیمونثكَانَتَا + تَنْزِلَانِكَانَتَا تَنْزِلَانِوہ دونوں اُتر رہی تھیں
جمعمونثكُنَّ + يَنْزِلْنَكُنَّ يَنْزِلْنَوہ سب اُتر رہی تھیں
حاضرواحدمذکركُنْتَ + تَنْزِلُكُنْتَ تَنْزِلُتو اُتر رہا تھا
مثنّیمذکركُنْتُمَا + تَنْزِلَانِكُنْتُمَا تَنْزِلَانِتم دونوں اُتر رہے تھے
جمعمذکركُنْتُمْ + تَنْزِلُونَكُنْتُمْ تَنْزِلُونَتم سب اُتر رہے تھے
واحدمونثكُنْتِ + تَنْزِلِينَكُنْتِ تَنْزِلِينَتو اُتر رہی تھی
مثنّیمونثكُنْتُمَا + تَنْزِلَانِكُنْتُمَا تَنْزِلَانِتم دونوں اُتر رہی تھیں
جمعمونثكُنْتُنَّ + تَنْزِلْنَكُنْتُنَّ تَنْزِلْنَتم سب اُتر رہی تھیں
متکلمواحدمذکر/مونثكُنْتُ + أَنْزِلُكُنْتُ أَنْزِلُمیں اُتر رہا تھا/میں اُتر رہی تھی
مثنّی/جمعمذکر/مونثكُنَّا + نَنْزِلُكُنَّا نَنْزِلُہم اُتر رہے تھے/ہم اُتررہی تھیں

۶) وزنِ فَعِلَ – يَفْعَلُ — مثال: سَمِعَ – يَسْمَعُ

شخص تعداد جنس قالب صورت (عربی) سادہ معنی
غائبواحدمذکركَانَ + يَسْمَعُكَانَ يَسْمَعُوہ سن رہا تھا
مثنّیمذکركَانَا + يَسْمَعَانِكَانَا يَسْمَعَانِوہ دونوں سن رہے تھے
جمعمذکركَانُوا + يَسْمَعُونَكَانُوا يَسْمَعُونَوہ سب سن رہے تھے
واحدمونثكَانَتْ + تَسْمَعُكَانَتْ تَسْمَعُوہ سن رہی تھی
مثنّیمونثكَانَتَا + تَسْمَعَانِكَانَتَا تَسْمَعَانِوہ دونوں سن رہی تھیں
جمعمونثكُنَّ + يَسْمَعْنَكُنَّ يَسْمَعْنَوہ سب سن رہی تھیں
حاضرواحدمذکركُنْتَ + تَسْمَعُكُنْتَ تَسْمَعُتو سن رہا تھا
مثنّیمذکركُنْتُمَا + تَسْمَعَانِكُنْتُمَا تَسْمَعَانِتم دونوں سن رہے تھے
جمعمذکركُنْتُمْ + تَسْمَعُونَكُنْتُمْ تَسْمَعُونَتم سب سن رہے تھے
واحدمونثكُنْتِ + تَسْمَعِينَكُنْتِ تَسْمَعِينَتو سن رہی تھی
مثنّیمونثكُنْتُمَا + تَسْمَعَانِكُنْتُمَا تَسْمَعَانِتم دونوں سن رہی تھیں
جمعمونثكُنْتُنَّ + تَسْمَعْنَكُنْتُنَّ تَسْمَعْنَتم سب سن رہی تھیں
متکلمواحدمذکر/مونثكُنْتُ + أَسْمَعُكُنْتُ أَسْمَعُمیں سن رہا تھا/ میں سن رہی تھی
مثنّی/جمعمذکر/مونثكُنَّا + نَسْمَعُكُنَّا نَسْمَعُہم سن رہے تھے/ہم سن رہی تھیں

🔎 مضارعِ معروف کے عمومی اوزان: يَفْعُلُ / يَفْعِلُ / يَفْعَلُ — فعل کے باب کے مطابق زیر/زبر/پیش آتا ہے۔
فعلِ “كان” اپنے مطابق صیغہ لیتا ہے اور اس کے بعد آنے والا مضارع مرفوع (آخر میں ضمہ/واو/نون وغیرہ) رہتا ہے۔